پاکستان میں سالانہ 75 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد

منگل 21 فروری 2017 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان کا شمار دنیا کی بڑی سیلولر سروس استعمال کرنے والے ممالک میں کیا جاتا ہے۔ دن بدن عوام میں خوبصورت ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے موبائل کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سالانہ 75 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل اپلیکیشن کی بدولت سیلفی کے بخار میں مبتلا اور ویڈیو چنٹنگ میں دلچسپی رکھنے والے یوزرز کے لئے سمارٹ فون کا استعمال مزید آسان ہو گیا ہے۔

موبائل فونز کی مانگ میں مسلسل اضافہ کے سبب نئی کمپنیاں بھی پاکستان میں اپنے موبائل برانڈز متعارف کرانے کے لئے پر تول رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور ٹیکسوں میں کمی کرے تو اس صنعت میں سرمایہ کاری مزید بڑھ سکتی ہے جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے سے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :