ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گاڑی چلانے والا بھارتی کرکٹر گرفتار

منگل 21 فروری 2017 16:34

ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گاڑی چلانے والا بھارتی کرکٹر گرفتار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) بھارت کے رنجی کرکٹر ہرمیت سنگھ کو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گاڑی لے جانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ گزشتہ روز صبح کے وقت پیش آیاجب اندھیری اسٹیشن ممبئی پر مسافروں کا ہجوم تھا، ایسے میں ہرمیت اپنی گاڑی کو اس راستے سے سیدھا پلیٹ فارم کے اوپر چڑھا لے گئے جو تعمیراتی سامان کو لے جانے کے لیے بنایا گیا تھا، اس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ریلوے پولیس نے کرکٹر کو حراست میں لینے کے ساتھ گاڑی بھی قبضے میں کر لی۔

متعلقہ عنوان :