راجر فیڈرر نے کشتی پر ٹینس کھیلنا شروع کردی

منگل 21 فروری 2017 16:34

راجر فیڈرر نے کشتی پر ٹینس کھیلنا شروع کردی
پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) آسٹریلین اوپن فاتح راجر فیڈرر نے کشتی پر ٹینس کھیلنا شروع کردی۔راجر فیڈرر نے جمہوریہ چیک کے دریائے ولٹاوا پر مقامی ہیرو ٹوماس بریڈیچ کے خلاف ایک منی کورٹ پر نمائشی میچ کھیلا جو کشتی پر بنایا گیا تھا، قریب میں موجود پل سے شائقین نے مقابلے کا نظارہ کیا، اس میچ کا مقصد نئے ایونٹ لاویر کپ کے حوالے سے شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لاویرکپ رواں برس 22 سے 24 ستمبر میں کھیلا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ میں یورپ سے تعلق رکھنے والے 6 کھلاڑیوں کا باقی دنیا کے اتنے ہی پلیئرز کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :