پی ایس ایل اجلاس میں 2 فرنچائزز نے سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کردیا

منگل 21 فروری 2017 16:34

پی ایس ایل اجلاس میں 2 فرنچائزز نے سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پی ایس ایل اجلاس میں 2 فرنچائزز نے سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں 2فرنچائز نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے ان کو قائل کرلیا جب کہ ویب سائٹ کرک انفوکے مطابق لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرسمین رانا نے کہا کہ کرکٹرز کو تحفظ فراہم کیے جانے کا یقین لیکن شائقین کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی فکر کرنا ہوگی،اس ایونٹ کی کامیابی عوام کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، ان کا تحفظ یقینی بنانے کیلیے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، اس سوال پر نجم سیٹھی نے بتایا کہ حکومت اور فورسز کی طرف سے ہرممکن سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، ہمارے لیے ہر شخص کا تحفظ ضروری ہے۔