حکمرانو ں کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں : ڈاکٹر شاہد صد یق

شریف برادران سے نجات تک شدت پسندوں کاصفایا خارج ازامکان ہی: رہنما پی ٹی آئی

منگل 21 فروری 2017 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پاناما لیگ کی نام نہادمصلحت، نااہلی اورمجرمانہ غفلت کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں سے دہشت گردی کے نتیجہ میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورناجائز طریقہ سے بھاری رقوم کی بیرون ملک منتقلی کاحساب لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی بارے حکمرانوں اورا ن کے حواریوں کادوہرامعیارمزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے پاناما لیگ کی قیادت میں صلاحیت ہے اورنہ پاکستان کے لوگ ان پراعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف برادران سے نجات تک شدت پسندوں کاصفایا خارج ازامکان ہے۔پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کاراستہ روکنے والے عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،فیصلہ کیا جائے وہ کس کے ساتھ ہیں اورشرپسندوں کوکیوں قانون کی گرفت سے بچارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی اس مجرمانہ چشم پوشی اوربدنیتی کے نتیجہ میں ہو نیوالی اموات کامداواکون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :