عالمی سطح پر اسلحے کی تجارت میں اضافہ

گزشتہ 5 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 21 فروری 2017 16:34

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) عالمی سطح پر اسلحے کی تجارت میں اضافہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے اور اس کی وجہ مشرق وسطی اور مشرقی ایشیاء میں طلب ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک حالیہ سٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2012-2016 کے درمیان ایشیاء اور بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان اسلحے کا تجارتی حجم عالمی تجارت کی درآمدات کا 43 فیصد حصہ رہا ۔ جو 2007-12 کے مقابلے میں 7.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :