عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے نہیں آئے ، امریکی وزیر دفاع

منگل 21 فروری 2017 16:34

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہاہے کہ امریکہ عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے نہیں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دورے کے آغاز کے موقع پر یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جم میٹس نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک نے عمومی طور پر گیس اور تیل کے لئے ادائیگی کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم یقیناً مستقبل میں بھی ایسا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے نہیں آئے ۔

متعلقہ عنوان :