پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں مفاہمت کے حامی ہیں ، بھارت

کسی کے خلاف بھی جارحا نہ عزائم نہیں رکھتے تاہم اگر ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کسی نے للکارنے کی کوشش کی تو بھارت گولیاں نہیں گنے گا،بھارتی وزیر داخلہ پڑ وسی ملک میں دہشتگردی کے واقعات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے ، راجناتھ سنگھ

منگل 21 فروری 2017 16:30

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں مفاہمت کے حامی ہیں ، بھارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ملک ہے جلد ہی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر ہوں گے اور رشتے بھی مضبوط اور مستحکم ہو سکتے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نیکہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے جو واقعات ہوئے ہیں اور عام شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بھارت کو اس پر افسوس ہے ۔

تاہم پاکستان نے دہشتگردی کا جو بیج بویاہے وہ اس کا پھل بھی کاٹ رہا ہے ۔۔ پاکستان کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی گولی نہیں چلائی جائے گی ۔ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف بھی جارحیت کے عزائمنہیں رکھتا ہے تاہم اگر ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کسی نے للکارنے کی کوشش کی تو بھارت گولیاں نہیں گنے گا بلکہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ملک ہے ہم اس ملک کے ساتھ بہتر ہمسائیگی کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں اور مسائل کو بھی پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ایک ایسا ماحول قائم کیا جائے جو کشیدگی اور تنائو سے پاک ہو ۔ بھارت کی تجویزوں کا پاکستان مثبت جواب دے ۔ مذاکرات کی پہل کرنے میں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرے گی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے ہمیشہ سنجیدہ ہے تاہم یہ اس ملک کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی تجویزوں پر عمل کریں ۔ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں پاکستان کی سرزمین بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں عسکریت کے ڈھانچے کو منہدم کر دیں جس دن پاکستان بھارت تجویزوں کا مثبت جواب دے گا ۔ مذاکرات میں پیشرفت کرنے میں دو منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :