نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی فورسز نے عراق میں 1900پولیس اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنے کا کورس مکمل کرلیا

منگل 21 فروری 2017 16:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلوی فوجیوں کے عراق میں اپنے مشترکہ فوجی اڈے پر عراقی پولیس افسروں کے پہلے گروپ کو تربیت دی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وفاقی پولیس کے 1900اہلکاروں نے بغداد کے شمالی علاقے میں واقع تاجی کیمپ میں پانچ ہفتوں کی تربیت مکمل کی ہے جس کے بعد اس کیمپ میں تربیت پانے والے مجموعی عراقی سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 20080 ہوگئی ہے نیوزی لینڈ کی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر نے میجر جنرل ٹم گیل کا کہنا ہے کہ اس تربیت سے عراقی فورسز داعش کیخلاف زیادہ موثر طریقے سے نمٹ سکیں گی

متعلقہ عنوان :