خورشید شاہ کی چارسدہ میں دہشت گرد حملے کی مزمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 21 فروری 2017 14:57

خورشید شاہ کی چارسدہ میں دہشت گرد حملے کی مزمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارے خلاف بدترین سازش ہے اور اس کا قلع قمع حکومت کی فوری اور اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر انہیں گہری تشویش ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں زخمیوں سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔