کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد نقصا ن دہ کیڑوں کا تدار ک اشد ضرور ی ہے، زرعی ما ہر ین

منگل 21 فروری 2017 14:53

سلانوالی۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ز رعی ما ہر ین نے کہا ہے کہ کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد کیڑوں کا تدا ر ک اشد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق کپا س کے کیڑے فصل کے بعد کسی نہ کسی صورت میںدوسر ی متبا د ل میزبا ن فصلوں ،جڑ ی بو ٹیوں اور پودوں وغیر ہ پر اپنی نسل کو قائم رکھتے ہیں ،یہ کیڑے کپا س کی فصل کی باقیا ت اورفصل کے بعدخالی کھیتوں میں مو جو د رہتے ہیں ،ٴْجو سرد یوں کے بعد موسم بہارمیں سازگارماحول ملنے پر نسل کشی کرکے آئندہ فصل پر حملہ آورہوتے ہیں ،کپا س کی آخری چنا ئی کے بعد ا ن نقصان دہ کیڑوں کیخلاف عملی تدا بیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آ ئند ہ فصل پر ان کے حملہ کی شدت کو روکا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق امریکن سنڈ ی کپا س کو نقصا ن پہنچا نے کے بعد در جہ حرارت کم ہو نے پر ز مین میں سرنگ بنا کر سر مائی نیند سو جاتی ہے اور جنوری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر ا س کے پیوپے پر وا نے بن کر نکل آتے اور اردگرد کی فصلوں پر انڈے دے کر تعداد بڑھانا شروع کر دیتے ہیں، ملی بگ کے پھیلا ئو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدا بیر ضروری ہیں ۔