پاکستان لا ئیوسٹا ک کی دولت سے ما لاما ل ہے، ماہرین

منگل 21 فروری 2017 14:53

سلانوالی۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ما ہر ین لائیو سٹا ک اینڈڈ یری ڈویلپمنٹ نے کہاہے کہ پاکستان میں لا ئیو سٹاک پربھر پو رتو جہ د ے کر دودھ کا سفید انقلا ب بر پا کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ پاکستان لا ئیوسٹا ک کی دولت سے ما لاما ل ہے ،اس شعبہ کا زراعت کی معیشت میں55.1فیصد حصہ ہے جو کہ جی ڈ ی پی کا 11.5فیصد بنتا ہے ،تمام مسائل کے با و جو د لا ئیو سٹا ک کی بڑھوتر ی 4.1فیصد ہے، پا کستان میںدودھ کی پیداوار ی صلا حیت 46.44ملین ٹن ہے اس میں سے 16.13ملین ٹن دودھ گا ئیوں اور 28.69ملین ٹن دودھ بھینسوں سے حاصل ہوتا ہے جبکہ عا م لو گو ں کے استعما ل کیلئے 37.47ملین ٹن دودھ فراہم ہوتا ہے ا سکی بڑ ی وجہ 15فیصد دودھ ایک جگہ سے دوسر ی جگہ منتقل کر نے کی و جہ سے خراب ہو جاتا ہے، 5فیصد دودھ بچھڑے پیتے ہیں، دودھ کا 71فیصد حصہ دیہاتی اور 29فیصد شہروں سے دستیا ب ہے۔

ماہرین نے کہاکہ پاکستان میں لا ئیو سٹاک بھر پو رتو جہ د ے کر دودھ کا سفید انقلا ب بر پا کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :