جماعت دہم کے سالانہ امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا

منگل 21 فروری 2017 14:53

سرگودھا۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر ِاہتمام منعقدہ ہونے والے سکینڈری سکول پارٹ ٹو سالانہ دہم کے امتحانات یکم مارچ بروز بدھ شروع ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پبلک سیکٹر /بورڈ سے الحاق شدہ جملہ ادارہ جات او رپرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pkپر آن لائن کر دی گئیں ہیں ۔