دہشت گر د ی ،فرقہ وار یت اورصوبائی تعصب ملک کیلئے زہرِقاتل ہے : ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 21 فروری 2017 14:53

سرگودھا۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ دہشت گر د ی فرقہ وار یت اورصوبائی تعصب ملک کیلئے زہرِقاتل ہے ، موجود ہ حالات میں پور ی قوم کویکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشر یف کی قیاد ت میں قوم دہشتگرد ی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے، افواج ِپاکستا ن آج ملک کی بقاء ،سالمیت اوردفاع کو یقینی بنانے کیلئے قربانیوں کی قابل ِفخر تاریخ رقم کررہی ہیں ۔

وز یرِ اعظم محمدنوازشریف وطن عزیز سے دہشتگرد ی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پُرعز م ہیں اوراس جدوجہد میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گر د ی کے خلاف جنگ میں حکومت افوا جِ پاکستا ن اورعوا م ایک پیج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگرد ی کاخاتمہ ہی پاکستان کی آنے وا لی نسلوں کے مستقبل کوتابناک بنائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ وز یر اعظم پر الزامات لگارہے ہیں وہ دراصل اپنی دم توڑتی سیاست کو بچانے کیلئے الزاما ت کاکھیل کھیل رہے ہیں۔

لیگی حکومت نے ورثے میں ملے ہوئے مسائل اوربحرا نو ں سے ملک کو جس طرح باہرنکالا ہے اس کی بنا پر اپوزیشن کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظرآرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمدنوازشر یف کی قیادت میں قومی ترقی وخوشحالی کاحکومتی سفر جار ی وساری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :