انگلش کاﺅنٹی لنکا شائر نے ٹی20 چیمپئن شپ کیلئے جنید خان سے معاہدہ کرلیا

منگل 21 فروری 2017 14:50

انگلش کاﺅنٹی لنکا شائر نے ٹی20 چیمپئن شپ کیلئے جنید خان سے معاہدہ کرلیا
اولڈ ٹریفورڈ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری۔2017ء) برطانوی کاﺅنٹی لنکاشائر نے ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

27سالہ جنید خان ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اچھی فارم میں نظر نہیں آ رہے،جنید اس سے قبل 2 بار 2011ءاور 2014ءمیں بھی لنکا شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں ،2011 ءمیں جنید خان نے7 میچوں میں 12 جبکہ 2014 ءمیں 10 میچوں میں 17 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو دونوں مواقعوں پر فائنلز تک رسائی دلائی تھی اور اب کاﺅنٹی نے 2017ءکی ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے لیے بھی پاکستانی باﺅلر سے معاہدہ کیا ہے۔

لنکا شائر سے معاہدے پر جنید خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کاﺅنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا اور اب بھی شاندار پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں۔22 ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے جنید نے 2015 ءمیں مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی اوراس بار وہ مکمل سیزن کیلئے لنکا شائر کو دستیاب ہوں گے۔