اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یوسف گل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 14:46

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء) :سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یوسف گل نامی شخص نے بتایاکہ میں گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں۔ ہوسف گل کا کہنا تھا کہ میں پچپن ہی سے گوجرانوالہ میں مقیم ہوں اور یہیں پر پلا بڑھا ہوں۔ہمیں کبھی کسی چیز کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی ہمیں تنگ کرتا ہے۔مسلم برادری بھی پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمارے ساتھ بہت اچھا برتاﺅ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم برادری ہماری خوشی غمی میں شریک ہوتی ہے اور ہم بھی ان کے خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں۔ضرورت کے وقت ہم ایک دوسرے کو ہی یاد کرتے ہیں۔یوسف نے بتایا کہ میرے بچے بھی مسلم برادر ی کے بچوں کے اسکول میں جاتے ہیںاور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم پاکستان کے لیے جان بھی دے دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو کافی سراہا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یوسف گل کے ویڈیو پیغام سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی مکمل تحفظ حاصل ہے اور یہ کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :