امریکا،درجن کے قریب یہودی کمیونٹی سنٹرز بم حملوں کی افواہوں پر خالی

منگل 21 فروری 2017 14:53

امریکا،درجن کے قریب یہودی کمیونٹی سنٹرز بم حملوں کی افواہوں پر خالی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) امریکا میں درجن کے قریب یہودی عبادت گاہوں اور کمیونٹی سنٹروں کو بم حملوں کی افواہوں پر خالی کرا لیا گیا۔نیشنل امبریلا کونسل کے مطابق ہیوسٹن ،شکاگو اور ملواکی (وسکونسن)میں قریب گیارہ یہودی کمیونٹی سنٹرز اور عبادت گاہوں کو ہنگامی طور پر اس وقت خالی کرایا گیا جب وہاں بم کی موجودگی کی جعلی اطلاعات بذریعہ فون دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کے مطابق جو کہ بم کی موجودگی کی افواہوں کی تفتیش کر رہی ہیں کے مطابق ان تمام جیویش سنٹرز کو دن کے مختلف اوقات میں فون کئے گئے اور کہا گیا کہ وہاں بم نصب ہیں۔ان سنٹرز میں ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کو خالی کرا کر تلاشی کی کارروائیاں کی گئی جو دو گھنٹے سے زائد وقت کے لئے جاری رہیں اس دوران نہ تو کوئی گرفتاری ہوئی اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ،تلاشی کی کارروائیوں کے بعد سرگرمیاں معمول پر آ گئیں۔

متعلقہ عنوان :