داعش کے اتحادی گروپوں کی اسرائیلی سرحد کے قریب پیش قدمی

منگل 21 فروری 2017 14:53

داعش کے اتحادی گروپوں کی اسرائیلی سرحد کے قریب پیش قدمی
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) شدت پسند تنظیم داعش کے اتحادی گروپوں نے جنوب مغربی شام میں گولان کے پہاڑی علاقے کے قریب اعتدال پسند باغیوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل اور اردن کی سرحد سے قریب شدت پسند باغیوں نے متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا۔ فری سیریئن آرمی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کمانڈر نے بتایا کہ شدت پسند باغیوں نے اچانک حملہ کیا، جس کے لیے اعتدال پسند باغی تیار نہیں تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ گولان کا پہاڑی سلسلہ اسرائیل اور شام کے درمیان ایک قدرتی سرحد کی سی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :