جنیوا میں شامی امن مذاکرات پرسوں سے شروع یوں گے

منگل 21 فروری 2017 14:51

جنیوا میں شامی امن مذاکرات پرسوں سے شروع یوں گے
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) اقوام متحدہ کی نگرانی میں شامی امن مذاکرات کا آغازپرسوں جمعرات سے ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دس ماہ قبل یہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اپریل میں ان مذاکرات کے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو جانے کے وقت حکومتی فورسز کو کئی محاذوں پر شدید دباؤ کا سامنا تھا، تاہم گزشتہ دس ماہ میں حالات خاصے تبدیل ہو چکے ہیں اور شامی باغی مشکل صورت حال کا شکار ہیں۔ دس ماہ قبل ترکی بھی شامی باغیوں کا ساتھ دے رہا تھا، تاہم اب وہ بھی بشارالاسد کے حامی روس کے ساتھ اشتراک قائم کر چکا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں بھی کسی بڑی پیش رفت کے امکانات کافی کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :