چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ چک 39چوک میں تین ڈاکوئوں نے بیوپاری سے دو لاکھ روپے کی نقدی چھین لی

پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا

منگل 21 فروری 2017 14:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ چک39چوک پر دن دیہاڑے تین ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری عبدالرزاق سے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 12-39ایل کا ایک بیوپاری عبدالرزاق بنک سے دو لاکھ روپے کی نقدی لیکر اپنی موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے آگئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :