دہشت گردی کورٹ ساہیوال سے کالعدم تنظیم کے تین عہدیدار با عزت بری

منگل 21 فروری 2017 14:46

دہشت گردی کورٹ ساہیوال سے کالعدم تنظیم کے تین عہدیدار با عزت بری
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے ایک کالعدم تنظیم کے شاہد عرف کمانڈو اور اس کے دوساتھیوں محسن زیدی اور علی حسن کو دہشت گردی کے مقدمہ سے بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 5دسمبر 2015کو فیصل کالونی اوکاڑہ میں ملزموںنے حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی فرضی قابل اعتراض تصویروں کے پوسٹر لگا کر مذہبی عقائد کو بھڑکایا جس پر صوفی محمد اصغر کی رپورٹ پر پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 298اے ت پ،11ڈبلیواور9ڈبلیو انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔ مقدمہ کا مدعی اور گواہان عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے جس پر عدالت نے تینوں ملزموںکو بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :