ساہیوال ‘جنرل بس سٹینڈ ہڑپہ کی مارکیٹ میں ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے جنرل سٹور لوٹ لیا

ڈاکو طالب علم سے بھی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب

منگل 21 فروری 2017 14:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ہڑپہ جنرل بس سٹینڈ کی مارکیٹ میں تین ڈاکوئوں نے دوکاندار ذوالفقار رحمانی سے پونے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ڈاکوئوں نے ساہیوال یونیورسٹی کے گیٹ پر ایک طالب علم محمد عمر سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہڑپہ جنرل بس سٹینڈمارکیٹ میں محمد ذوالفقار رحمانی اپنے جنرل سٹور پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار پستولوں سے مسلح تین ڈاکو آگئے اور اسلحہ دکھا کر ایک لاکھ 75ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ جبکہ طالب علم محمد عمر سکیم نمبر 2کی اکیڈمی سے واپس اپنے چک نیکی منڈھالی اپنی موٹر سائیکل نمبر 233ایس ایل کے پر جا رہا تھا جب یونیورسٹی کے گیٹ پر پہنچا تو پستول سے مسلح دو ڈاکوئوں نے روک کر نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرا ہو گئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :