وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دشت گردوں کے خلاف نبردآزما ہے،صائمہ لیاقت

منگل 21 فروری 2017 14:45

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دشت گردوں کے خلاف نبردآزما ہے ضرب عضب سے لیکر ابتک حکومت نے تمام سیکورٹی اداروں کی مدد سے اہم ہدف حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صائمہ لیاقت ممبر ضلع کونسل راولپنڈی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے ہم دشت گردوں کے آگے جھکیں گے نہیں بلکہ انکا مقابلہ کریں گے خواتین کو اپنا بھر پور کردار سیاسی ،سماجی ،تعلیمی اور معاشی شعبوں میں اپنی صلاحتوں کے ذریعے تبدیلی لانے میں ادا کرنا ہو گا، جو آنیوالی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے کشمیر کاز کے لیے بھی خواتین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جنھوں نے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :