مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،طارق محمود

منگل 21 فروری 2017 14:45

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے گئے وہ پورے کیے جائیں گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایم پی اے راجہ محمد علی سے خصوصی ملاقات کی اور اٴْن کو علاقہ میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے آگاہ کیا جس پر اٴْنہوں نے وعدہ کیا کہ تمام ترقیاتی کام جو التوء کاشکار ہیں وہ جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گئے اس کے علاوہ دیگر نئے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا کیونکہ ہمار امقصد بلا تفریق عوام کی خدمت ہے ان خیالا ت کااظہار اٴْنہوں نے اے پی پی سے گفتگو میں کیا اٴْنہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوجائے گا اور انشااللہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا اور کوشش کی جائے گئی کہ عوام کے مسائل اٴْن کی دہلیز پر حل ہوں۔

متعلقہ عنوان :