شا م میں ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری داعش کی 8 عمارتیں تباہ، 29 دہشت گردہلاک،ایک ترک فوجی جاں بحق

منگل 21 فروری 2017 14:43

شا م میں ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری داعش کی 8 عمارتیں تباہ، 29 دہشت ..
دمشق /انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) شا م میں ترکی اور اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نیبمباری کرتے ہوئے داعش کی 8 عمارتوں کو تباہ اور 29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک مسلح افواج کی شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کی182ویں روز دستی بموں کو ناکارہ بنانے کی کاروائی کے دوران ایک فوجی شہید ہو گیا ہے ۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی اور اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے علاقے پر بمباری کرتے ہوئے داعش کی 8 عمارتوں کو تباہ اور 29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ دریں اثنا الباب کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :