شام میں بم دھماکے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ،2زخمی

روسی فوجیوں کی گاڑی کو طیاس کے عسکری ہوائی اڈے کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا،روسی وزارت دفاع

منگل 21 فروری 2017 14:43

شام میں بم دھماکے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ،2زخمی
دمشق/ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز شامی فوج کے قافلے میں شامل روسی فوجیوں کی گاڑی کو طیاس کے عسکری ہوائی اڈے کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 2 فوجی زخمی ہوئے۔ شامی فوج کا قافلہ طیاس کے فوجی ہوائی اڈے سے حمص جا رہا تھا۔ستمبر 2015 میں شامی صدر بشار الاسد کے مطالبے پر ماسکو کی فوجی مداخلت کے بعد سے شام میں مارے جانے والے روسی فوجیوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔اس دوران روس کو ایک ہی دن میں سب سے بڑا جانی نقصان یکم اگست 2016 کو ہوا تھا جب ملک کے شمال مغرب میں اس کا ایک ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں 5 روسی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :