کیپٹن (ر) عبدالودود اعوان کی زیر صدارت آرمی ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع جہلم ویلی کا پہلا باقاعدہ اجلاس

منگل 21 فروری 2017 14:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)آرمی ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع جہلم ویلی کا پہلا باقاعدہ اجلاس زیرصدارت صدر آرمی ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع جہلم ویلی کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے ریٹائرڈ فوجی حضرات نے بھرپور شرکت کی ضلع جہلم ویلی میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا ہے جبکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں آرمی ایکس سروس مین سوسائٹی ریٹائرڈ فوجیوں کے فلاح وبہبود کے لیئے بھرپور کرداراداکررہی ہے اس اہم نوعیت کے اجلاس میں مرکزاور یونین کونسل لیول تک کی تنظیم سازی باہمی مشاورت سے کردی گئی ضلع جہلم ویلی کے صدر کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان کو پہلے ہی مرکز کی جانب سے صدر نامزد کردیا گیا تھا اور ان کی ذمہ داری میں تھا کہ وہ از خود ضلع بھر کی تنظیم سازیاں خود کریں گئے باہمی مشاور ت سے آرمی ایکس سروس مین سوسائٹی کاتنظیمی ڈھانچہ کچھ یوں ہے جس کے مطابق صوبیدار (ر)عاشق حسین اعوان کو سینئر نائب صدر،اعزازی کیپٹن (ر)راجہ علی شان کو جنرل سیکرٹری،صوبیدار (ر)نزیر خان کوسینئر نائب صدر دوم،صوبیدار (ر)محمدمنظور نائب صدر،حوالدار(ر)گلزار حسین مغل ایڈیشنل سیکرٹری مالیات منتخب کردیا گیا جبکہ یونین کونسل چکہامہ سے صوبیدار (ر)دیوان علی کیانی صدر ،اورحوالدار(ر)عبدالطیف جنرل سیکرٹری ،سپاہی عبدالعزیز کو جائنٹ سیکرٹری بنادیا گیا ،یوسی گجر بانڈی سے صوبیدارمحمدحسین صدر،صوبیدارمحمدعارف جنرل سیکرٹری، یوسی سیناں دامن سے حوالدار(ر)عبدالحسین مغل صدر،حوالدار عبدالرشید کاظمی جنرل سیکرٹری،یوسی کھلانا سے صوبیدار(ر)جلیل عباسی صدر،حوالدار(ر)راجہ محمدعاشق جنرل سیکرٹری،یوسی لانگلہ سے اعزازی کیپٹن(ر)اسلم خان صدر،یوسی ہٹیاں بالا سے حوالدار عبدالغفور صدر،یوسی چناری حوالدارمظفرمغل صدر ،حوالدارمنظوراحمدمغل جنرل سیکرٹری اجلاس میں مختلف پہلو پر گشت وشنید کی گئی جس میں ریٹائرڈ فوجی حضرات کی پینشن کے حصول میں مشکلات،سول ہسپتال میں میڈیکل کی سہولیات کا فقدان ،سول سروس میں فوجی کوٹے کی بحالی ،سول انتظامیہ کا ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ ناروا سلوک،مجاہد فورس کے (ر)فوجیوںکی سی ایم ایچ میں میڈیکل سہولیات نہ ہونا شہدا ء کی فیملز کے مسائل،اور مہنگائی کے دور میں پینشن اونٹ میں زیرہ کے مترادف ،اس کے علاوہ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ ریٹارڈ فوجی ملک وقوم کی سلامتی کے لیئے اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں جب ملک وقوم کی ہماری ضرورت پڑی ہم پاک فوج کا عملی حصہ ہوں گئے اور ہرقسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گئے اجلاس میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور آزادکشمیر ایکس سروس مین کے سوسائٹی کے صدر ہردلعزیز شخصیت میجر(ر)گلزمان اعوان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ آپ کے ہر حکم پر ہم لبیک کہیں گئے جبکہ باقی یونین کونسل/مرکز کی تنظیم سازیاں آئندہ اجلاس مورخہ7/03/2017کو چناری ریسٹ ہائوس کے مقام پر منعقدہ اجلاس میں مکمل ہوں گی صدر آرمی ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع جہلم ویلی کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان کی طرف سے تمام ایکس آرمی سروس مین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ بھرپور شرکت سے اس اجلاس کو کا میاب بنایا جاسکے ۔