سعودی عرب کی فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت

منگل 21 فروری 2017 14:12

سعودی عرب کی فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سعودی عرب نے فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت کر دی ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرو نے اٹلی کے ہم منصب اینجلینو الفینو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ "فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم میں امن و سلامتی کے لئے آبی وسائل کے اشتراک اور مہاجرین کی آباد کاری ایک منصفانہ حل ہی"۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر ہر کوئی اس پر اتفاق کرے تو وہ دو ریاستی حل یا کسی ایک ریاستی انتظامات کو قبول کر سکتے ہیں۔بعد ازاں انتظامیہ حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ بالکل دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے ۔سعودی وزیر خارجہ نے اپنے اٹلی کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کی طویل باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مشرق وسطی میںشام ،یمن عراق اور لیبیا میں امن و سلامتی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ سعودی عرب کے 2030 کے ویژن اور اس سلسلے میں اٹلی کے کردار کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔