فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے ملک بھر میں کاشتکاروں کی رہنمائی و تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا

منگل 21 فروری 2017 14:08

فیصل آباد۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ملک بھر میں کاشتکاروں کی رہنمائی و تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں کماد کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر سیمینارز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

ایف ایف سی کے ذرائع نے بتایاکہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی پورے ملک میں زمینداروں کی رہنمائی اور تربیت کا جامع پروگرام چلا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کاشتکاروں کوکماد کی ممنوعہ اقسام کی کاشت سے منع کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کریں ۔ انہوںنے کاشتکاروں کو 4 فٹ کے فاصلے پر تیار شدہ کھیلیوں پر کاشت کا بھی مشورہ دیا ۔انہوںنے کاشتکاروں کو تحفظ نباتات اور ملکی و غیر ملکی کھادوں کے استعمال کے بارے میں بھی آگاہ رہنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کو مفت مٹی و پانی کے تجزیہ کی سہولت پو رے ملک میں فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ و ہ اپنے علاقہ میں موجود فارم ایڈوائزری سینٹر سے اپنی زمین اور پانی کا مفت تجزیہ کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :