محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کیلئے 2کروڑکے قریب نئے پودے فراہم کر دیئے

منگل 21 فروری 2017 14:08

فیصل آباد۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کیلئے 2کروڑکے قریب نئے پودے فراہم کر دیئے ہیں جبکہ صوبہ بھرکے تمام 9ڈویژنز کے 36 اضلاع میں 265سے زائدسیلز پوائنٹس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مذکورہ پودے انتہائی سستے داموں فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران جنگلات ، سرکاری رقبہ جات ، شاہرات کے اطراف ، گرین بیلٹس ، انہار کی پشتوں ،پرائیویٹ زمینوں ، سرکاری و نیم سرکاری اداروں ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز، پرائیویٹ ادارہ جات کے ذریعے بڑی تعدادمیں نئے پودے لگائے جائیں گے۔

انہوںنے بتایاکہ مذکورہ شجر کاری مہم میں طلباء و اساتذہ اور محکمہ مال کے اہلکاروں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ ہر شخص کم ازکم ایک پھلدار یاپھولدار پودا لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :