مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مذہبی رہنماء سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 21 فروری 2017 14:08

مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مذہبی رہنماء سمیت تین ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف کارروائیوں کے دوران سرکردہ فلسطینی مذہبی رہنما سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانین پرمشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تل ابیب جانے والی دو بسوں کو الشیخ جراح کے مقام پر روکا اور ان میں سوار ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے لیا۔

امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے دونوں بسوں کو روک کر ان میں موجود تمام سواریوں کی جامہ تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسجد اقصیٰ میں ِمخطوطات شعبے کے انچارج اور سرکردہ مذہبی شخصیت الشیخ ناجح بکیرات ایک خاتون اکرام النتشہ اور اس کی بیٹی کو بس سے اتار کر حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :