غزہ،اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

منگل 21 فروری 2017 14:08

غزہ،اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) غزہ کی پٹی میں ملٹری جوڈیشل کونسل کی عدالت نے زیرحراست تین ملزمان کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر فوجی عدالت سے 14 ملزمان کو قید اورجرمانوں کی سزاؤں کیساتھ تین ملزمان کو اسرائیلی کیلئے مخبری کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم پر تین ملزمان جن کی عمریں، 48، 67 اور 44 سال ہیں کو صہیونی فوج کیلئے جاسوسی کیلئے پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ سزائے موت پانے والے ملزمان پر دیگر الزامات کے تحت دشمن کیلئے جاسوسی، فلسطینی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور دشمن کیساتھ راہ و رسم رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت سے 44 سالہ ایک ملزم کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ 31 سالہ ملزم کو 12 سال قید با مشقت اور 26 سالہ ملزم کو دو سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :