کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی ہدایت

منگل 21 فروری 2017 14:06

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آبپاشی کے دوران اس بات کاسختی سے خیال رکھا جائے کہ پانی پٹڑیوں پر نہ چڑھنے پائے اور بیج تک صرف پانی کی نمی پہنچے تاکہ زمین میں کرنڈ پیداہونے سے بیج کا اگائو متاثر نہ ہو کیونکہ اگر ایسا ہواتو بیج کا اگائو پیدوار کو بری طرح متاثر کرسکتاہے نیز بوائی کے بعد بھی ہفتہ وار آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے خاص کر جب فصل پھول اور پھل دینا شروع کرے تو اس وقت آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرناچاہیے اور فصل کو ہر چوتھے دن پانی دیتے رہناچاہیے تاہم بارش کی صورت میں آبپاشی کے وقفہ میں مناسب ردو بدل کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل کی کاشت کے وقت بیج کے بہترین اگائو اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 20سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی بجائی کیلئے اچھے اگائو والا 10 سے 12 کلو گرام جبکہ بیج کی فصل کیلئی6کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوںنے بتایاکہ بھنڈی کی قسم سبز پری مشہور اور سفارش کردہ قسم ہے جو فروری اور مارچ میں کاشت ہونے کی صورت میں اگست اور ستمبر تک بھر پور پھل دیتی ہے ۔