Live Updates

ریاست کو بچانے کیلئے سیاست بچانا ضروری ہے،قومی اداروں پر الزام تراشی درست نہیں،عمران خان کی ساری جماعت پرچی سسٹم پر چل رہی ہے،تمام سروے عمران خان کے خلاف آئے ہیں،عمران خان تسلیم کرتے ہیں،ان کے پاس ثبوت نہیں صرف الزامات ہیں،دنیا معترف ہے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کیلئے سیاست بچانا ضروری ہے،قومی اداروں پر الزام تراشی درست نہیں،عمران خان کی ساری جماعت پرچی سسٹم پر چل رہی ہے،تمام سروے عمران خان کے خلاف آئے ہیں،عمران خان تسلیم کرتے ہیں،ان کے پاس ثبوت نہیں صرف الزامات ہیں،دنیا معترف ہے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین حکومت کے اشاروں پر نہیں ناچ رہے،ایف بی آر نے اس وقت معاملے کی تحقیقات کیں جب (ن) لیگ اور پی پی کی حکومت نہیں تھی،عدالت نے ایف بی آر کی تحقیقات پر کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا،قومی اداروں پر الزام تراشی درست نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان تسلیم کرتے ہیں،ان کے پاس ثبوت نہیں صرف الزامات ہیں،ایسا کیس پہلی مرتبہ نہیں،حقائق سب کو تسلیم کرنا ہوں گے،دنیا معترف ہے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ریاست کو بچانے کیلئے سیاست بچانا ضروری ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ تمام سروے عمران خان کے خلاف آئے ہیں،عمران خان ایڈہاک ازم کے تحت اپنی جماعت چلا رہے ہیں،عمران خان کی ساری جماعت پرچی سسٹم پر چل رہی ہے۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات