وین ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، سلینا گومز کے ساتھ گانا ریکارڈ

منگل 21 فروری 2017 13:01

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ہالی وڈ کے فلمی سلسلے فاسٹ اینڈ دی فیوریس سے شہرت دوام حاصل کرنے والے اداکار وین ڈیزل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ وین ڈیزل جن کی حال ہی میں فلم ’’ایکس ایکس ایکس زینڈر کیج ‘‘ریلیز ہوئی ہے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ ایک سٹوڈیو میں مائیک اٹھائے ہوئے گا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ میں بتایا ہے کہ انھوں نے اداکارہ سلینا گومز اور ڈی جے کیگو کے ساتھ گانا ’’یٹ اینٹ می‘‘ریکارڈ کروا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں موسیقی کس قدر پسند کرتا ہوں اور جب میرا پسندیدہ میوزک پروڈیوسرکیگو گانے کی دعوت دے تو انکار ممکن نہیں ہوتا۔ وین ڈیزل سلینا اور کیگو کے گانے کی وڈیو میں آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :