مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ‘میگھا

منگل 21 فروری 2017 12:43

مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ‘میگھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں ہر طرح کے کردار شوق سے ادا کرتی ہوں‘ پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔