کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی

منگل 21 فروری 2017 12:34

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ دیگر آئلز کے نرخوں کا کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں مارچ کیلئے پام آئل کے سودے 3.60 ڈالر کمی کے بعد 517.70 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔مئی کیلئے کینیڈین کینولا کے سودے 3.80 ڈالر کم ہوکر 525 ڈالر فی ٹن طے پائے۔مئی کیلئے سویابین آئل کے سودے 2 فیصد کے قریب کمی پر بند ہوئے۔