دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک بحالی کا پلان ٹھیک نہ ہوسکا

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ‘سڑکوں کی دونوں جانب پارکنگ اور ناجائز اڈوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے لگی

منگل 21 فروری 2017 12:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک بحالی کا پلان ٹھیک نہ ہوسکا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا سڑکوں کی دونوں جانب پارکنگ اور ناجائز اڈوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے لگی ضلعی انتظامیہ ، ٹریفک پولیس عملدرآمد نہ کرسکی جو کہ سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک بحالی کا نظام تاحال ٹھیک نہ ہوسکا چہلہ پل ، تا وزیرا عظم سیکرٹریٹ چھتر تک منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا چہلہ پل لوئر پلیٹ ، لاہوری ہوٹل ، سی ایم ایچ روڈ ، نیلم پل ، بینک روڈ ، جنگلات چوک ، لاری اڈہ ، ٹاہلی منڈی ، شوکت لائن گیلانی چوک ، تانگہ اسٹینڈ ، اولڈ سیکرٹریٹ ، گھڑی پن چوک ، دومیل سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک اکثر جام رہتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سڑکوں کی دونوں جانب پارکنگ پر گاڑیوں کا قبضہ آنے جانے والی ٹریفک کو مشکلات کے علاوہ عام آدمی کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا عوامی شکایات کے باجود ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی رابطہ مہم بھی کام نہ آسکی جبکہ ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا سکول جانے والے طلباو طالبات کے علاوہ خواتین کو بھی مشکلات کے سامنے سے دوچار ہونے لگے جبکہ لوئر پلیٹ میں دونوں جانب گاڑیوں کی پارکنگ اور اڈہ سسٹم کی وجہ سے ٹریفک بند رہنے لگی یہی حال سی ایم ایچ ، چہلہ پل ، نیلم پل ، جنگلات چوک اور گیلانی چوک کا ہے جہاں اڈہ سسٹم کی وجہ سے عوام کو مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک بحالی کے نظام کو بہتر بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :