ضلع باغ کے نواحی علاقے چڑان ریڈ پبلک سکول پر 8افراد کا حملہ‘ سیکیورٹی گارڈکریم داد سمیت 4اساتذہ زخمی

طلبا و طالبات کے شور مچانے پر حملہ وار فرار ہونے میں کامیاب‘ باغ پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا‘ تحقیقات شروع

منگل 21 فروری 2017 12:34

مظفرآباد/باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ضلع باغ کے نواحی علاقے چڑان ریڈ پبلک سکول پر 8افراد کا حملہ سیکیورٹی گارڈکریم داد سمیت 4اساتذہ زخمی‘ طلبا و طالبات کے شور مچانے پر حملہ وار فرار ہونے میں کامیاب‘ باغ پولیس موقع پر پہنچ گئی 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا تحقیقات شروع ، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے نواحی علاقے چڑان ریڈ فائونڈیشن پبلک سکول کی ٹویشن کی کلاسز شروع تھی کہ اچانک ہی 8افراد جن میں نوجوان شامل تھے آہنی ، مکو ں ، خنجروں اور ڈنڈوں سے لیس تھے سکول میںداخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈکریم داد نے روکنے پر نوجوانوں نے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کردیا جس سے سیکیورٹی اہلکار کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی سکول میں داخل ہوکر سکول میں موجود 3اساتذہ جن میں پرنسپل راجہ اعجاز خان ، زاکر حسین ، ادریس پر بدترین تشدد کیا جبکہ کلاسز میں موجود طلباو طالبات کے شو ر مچانے پر حملہ وار فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جہاں انھوں نے ابتدائی طور پر 2افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے خنجر ،آہنی مکے برآمد کرکے حوالات بند کردئیے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے شروع زخمیوں کو باغ ہسپتال میں شفٹ کر لیا گیا ہے جن میں سیکیورٹی اہلکارکریم داد شدید زخمی حالت میںزندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ دیگر 3اساتذہ کی حالت بہتر ہے زخمی ہونے والے اساتذہ میں پرنسپل راجہ اعجاز خان ، زاکر حسین ، ادریس ، شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :