محکمہ شاہرات اوربلدیہ کوٹلی نے سٹی ایریامیںصفائی ستھرائی،سڑکوںکی بہتری،تجاوزات کے خاتمہ اورنکاسی آب کے لیے پلان مرتب‘ آپریشن شروع

منگل 21 فروری 2017 12:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)محکمہ شاہرات اوربلدیہ کوٹلی نے سٹی ایریامیںصفائی ستھرائی،سڑکوںکی بہتری،تجاوزات کے خاتمہ اورنکاسی آب کے لیے پلان مرتب کرتے ہوئے آپریشن شروع کردیااسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،ایڈمنسٹریٹرسردارعقیل محمودنے محکمہ شاہرات کی ہیوی مشینری،بلدیہ کی گاڑیوں،محکمہ شاہرات اوربلدیہ کے عملہ کے ہمراہ گزشتہ روزبائی پاس گرلزکالج موڑسے مہم کاآغازکیاآپریشن کلین اپ بائی پاس کے اختتام گلہارکالونی تک جاری رہے گااس دوران راستے میںآنے والی تجاوزات کوہٹانے کے ساتھ ساتھ سڑک کی بہتری کے لیے بھی کام کیاجائے گااورسڑک کے دونوںاطراف سے ملبہ بھی ہٹایاجائے گاایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی نے بتایاکہ محکمہ شاہرات نے بائی پاس کے نالوںکوکھولنے کے لیے ہیوی مشینری لگادی ہے جبکہ سڑکوںپرکام کرنے والے قلی بھی تعینات کردیئے گئے ہیںجوبلدیہ کے عملہ کے ساتھ مل کربائی پاس روڈاورنالہ کوکلیئرکریںگے جس کے بعدشہرکی دیگرسڑکوںپرآپریشن شروع کیاجائے گاایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنے بتایاکہ محکمہ شاہرات کے تعاون سے کوٹلی سٹی کی سڑکوں،نالوںکی صفائی ستھرائی کی جائیگی مین ہولزدرست کیے جائینگے جبکہ نالوںکی صفائی ستھرائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے ملبہ اورمٹی بھی نکالی جائیگی بائی سڑک کے دونوںاطراف سے تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے گابلدیہ کاسینٹری عملہ اورگاڑیاںاس آپریشن میںشریک رہیںگی اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدنے کہاکہ شہری محکمہ شاہرات اوربلدیہ کوٹلی کے ساتھ بھرپورتعاون کریںتاکہ بائی پاس کے ساتھ ساتھ دیگرسڑکوںکے اطراف سے نالوںکوکلین کیاجائے تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے اورسڑکوںکی بہتری کی جائے انہوںنے کہاکہ تمام محکمے مل کرکوٹلی سٹی کوایک خوبصورت اورجدیدشہربنانے کے لیے اپناکرداراداکریں۔