بھارتی فوجیوں نے راجوری میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

صدرہ کوٹ میں دوسرے روز بھی بھارت مخالف مظاہرے جاری

منگل 21 فروری 2017 12:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع راجوری میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے کیری میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے تلاشی اور محاصرے کی ایک کاروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلع بانڈی پورہ کے علاقے صدرہ کوٹ پائین میں آج دوسرے روز بھی زبردست بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوںنے رات کے وقت گھروں میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز علاقے کے لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے ہراساں کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :