سات گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین

منگل 21 فروری 2017 12:31

سات گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 7 گھنٹے سونے والے نوجوان 9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔امریکی جریدے میں برمنگھم یو نیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیند کے دورانیے کے طلباکی تعلیم اور صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے پرائمری اور ثانوی جماعت کے 1724 طلباپر تحقیق کی جس کے مطابق 7 گھنٹے سونے والے 13 سے 19 سال والے طالب علم 9 گھنٹے سونے والے طالب علموں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکول کے طالب علموں کو نیند کی بھی کم ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ 10 سال کی عمر والوں کو 9 سے ساڑھے 9 گھنٹے، 12 سال والوں کو 8 سے ساڑھے 8 گھنٹے اور 16 سال کی عمر والے طالب علموں کو 7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے