سیہون شریف دھماکے میں ملوث مزید پانچ سہولت کار گرفتار، گرفتار سہولت کاروں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی

ہون بم دھماکے کے مرکزی کردار عبدالحفیظ پندرانی کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں،عبدالحفیظ پندرانی دہشتگردوں اور خودکش بمباروں کو پناہ فراہم کرتا ہے، پولیس

منگل 21 فروری 2017 12:16

سیہون شریف دھماکے میں ملوث مزید پانچ سہولت کار گرفتار، گرفتار سہولت ..
سیہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سیہون شریف دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن جاری ہے۔ حساس ادارے نے مزید پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دو ملزمان کا تعلق خیرپور اور تین کا شکارپور سے ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے جس کے بعد گرفتار سہولت کاروں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیہون بم دھماکے کے مرکزی کردار عبدالحفیظ پندرانی کی تفصیلات پولیس نے جاری کردی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق عبدالحفیظ پندرانی دہشتگردوں اور خودکش بمباروں کو پناہ فراہم کرتا ہے۔ شکارپور امام بارگاہ پر خود کش حملہ کرنے والے دہشتگرد نے بھی عبدالحفیظ کے پاس پناہ لی تھی۔ گرفتار ملزم خلیل کی نشاندہی پر عبدالحفیظ کے گھر سے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق عبدالحفیظ پندرانی کے 6 ساتھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :