آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمنز کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

منگل 21 فروری 2017 12:16

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ بدھ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور 8 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔