نیبر ہوڈ کونسل 39 میں 2 نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب

منگل 21 فروری 2017 12:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)نیبر ہوڈ 39کے ناظم شاہ گل نے محلہ اسلام آباد اورنشتر آباد میں دو نئے ٹیوب ویلوں کے قیام اور نئے پائپ لائن بچھانے پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس پروگرام گلبہار زون کے زونل منیجر فخر عالم اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر پوری علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے‘ یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں جنرل کونسلرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی‘ شاہد گل کا کہنا تھا کہ نیبر ہوڈ 39کونسل میں ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی حکام کی جانب سے نشتر آباد ٹیوب ویل اور محلہ اسلام آباد 128نمبر ٹیوب ویل اور بوسیدہ پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئے پائپ لائن بچھانے کا ٹینڈر پاس کرانے پر علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیاہے‘ انہوں نے کہاکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو عملی جامعہ پہناناان کامشن ہے۔