Live Updates

شہباز شریف نے سابق کیوی آل راﺅنڈر گرانٹ ایلیٹ کے نام پر فلائی اوور بنانےکا اشارہ دےدیا

منگل 21 فروری 2017 11:56

شہباز شریف نے سابق کیوی آل راﺅنڈر گرانٹ ایلیٹ کے نام پر فلائی اوور ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری۔2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والی سابق کیوی آل راﺅنڈر گرانٹ ایلیٹ کے نام پر فلائی اوور بنانے کا اشارہ دے دیا ۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر،امپائروں کے نام پر اوور ہیڈ برج بنا یا جائے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے صارف کے سوال کا جواب کرتے ہوئے کہا کہ ”اور ایلیٹ“؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلنے گئے مقابلے میں گرانٹ ایلیٹ نے میچ کے آخری اوور میں چھکا لگا کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلا دی تھی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :