روس ٹیلر کو ون ڈے میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئی50 رنز درکار

منگل 21 فروری 2017 11:50

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر کو ون ڈے میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 50 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے کیوی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل اور برینڈن میک کلم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیفن فلیمنگ 8007 رنز کے ساتھ پہلے، نیتھن ایسٹل 7090 رنز کے ساتھ دوسرے اور برینڈن میک کلم 6083 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

روس ٹیلر نے 2006ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اب تک 179 میچز میں 5950 رنز بنا چکے ہیں جس میں 16 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں، توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :