اے بی ڈی ولیئرز ون ڈے میں 9 ہزار رنز کے قریب

منگل 21 فروری 2017 11:50

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ولیئرز کو ون ڈے میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 50 رنز درکار ہیں، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18 ویں بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

33 سالہ ڈی ولیئرز نے 2005ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا، اپنے منفرد بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے وہ 360 کے نام سے مشہور ہیں، انہیں ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے، وہ اب تک 212 میچز میں 53.91 کی اوسط سے 8950 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 162 ناٹ آئوٹ ہے۔