آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز (آج) شروع ہوں گے

منگل 21 فروری 2017 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) رواں برس شیڈول آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے دو روزہ ٹرائلز (آج) بدھ سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے، دو روزہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ٹیم کے چنائو کیلئے حتمی ٹرائلز 22 اور 23 فروری کو کراچی میں منعقد ہوں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی منتخب ہونے والے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کرے گی۔

طے شدہ شیڈول کے تحت قومی جونیئر ٹیم پہلے اپریل میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ملک کی جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ ہاکی میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد قومی جونیئر ٹیم آسٹریلیا جائے گی جہاں اس نے آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :