ٹویٹر یا سماجی رابطوں کی کسی ویب سائٹ پر کوئی اکائونٹ نہیں، میرے نام سے چلنے والے ٹوئٹر اکائونٹس جعلی ہیں،چیئرمین سینیٹ

منگل 21 فروری 2017 11:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا ٹویٹر یا سماجی رابطوں کی کسی ویب سائٹ پر کوئی اکائونٹ نہیں اور ان کے نام پر چلنے والے ٹوئٹر اکائونٹس جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کویہاں جاری بیان کے مطابقمیاں رضاربانی نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ ان کے نام سے چلنے والے جعلی ٹویٹر اکائونٹس اور ان پر چلنے والے نفرت انگیز اور گمراہ کن پیغامات کی تحقیقات کریں۔

متعلقہ عنوان :